عوام کی مکمل حمایت کیساتھ قومی ایکشن پلان کے مطابق دہشت گردی کا مقابلہ کرینگے : مسلح افواج
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر+ایجنسیاں) تینوں مسلح افواج کی قیادت نے ملک کو اندرونی اور بیرونی محاذوں پر درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مسلح افواج کی پیشہ وارانہ تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے عوام کی مکمل حمایت کے ساتھ قومی ایکشن پلان کے مطابق دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا رواں سال کا پہلا اجلاس جائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز میں ہوا۔ صدارت چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نے کی۔ اجلاس میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکا ءاللہ اور پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ کے علاوہ سیکرٹری دفاع اور تینوں افواج کے سینئر افسروں نے شرکت کی۔ جس میں قومی سلامتی سے متعلق امور، علاقائی جیو سٹریٹجک ماحول اور آپریشن ضرب عضب کے دوران ہونیوالی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کے شرکاءنے ملک کو اندرونی اور بیرونی محاذوں پر درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مسلح افواج کی پیشہ وارانہ تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ شرکاءنے عوام کی مکمل حمایت کے ساتھ قومی ایکشن پلان کے مطابق دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں آپریشن ضرب عضب پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہ آرمی چیف راحیل شریف، ائرچیف سلمان بٹ اور نیول چیف ایڈمرل محمد آصف سندھو نے شرکت کی۔ سیکرٹری دفاع اور دیگر اعلیٰ عسکری حکام بھی شریک ہوئے۔
تینوں افواج