• news

ٹاپ آرڈر بیٹسمینوں نے اچھا آغاز فراہم کیا: احمد شہزاد

لاہور(نمائندہ سپورٹس ) قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز احمد شہزادنے کہاہے کہ ٹاپ آرڈربیٹسمینوں کی عمدہ کارکردگی کی بدولت پاکستان تین سو سے زائد رنزبنانے میں کامیاب رہا۔ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کیلئے رنزسکورکرکے خوشی ہوئی۔ اگرٹاپ فوربیٹسمین رنزکریں توٹیم لمبا سکورکرسکتی ہے۔ حارث سہیل کے ساتھ اچھی پارٹنرشپ لگی۔ حارث سہیل، صہیب مقصود، مصباح الحق اورآخرمیں شاہد آفریدی نے اچھی بیٹنگ کی۔

ای پیپر-دی نیشن