• news

تھرپارکر: غذا کی قلت کے باعث مزید 3 نومولود دم توڑ گئے

تھرپارکر(آن لائن) تھرپارکر کے علاقے مٹھی میں موت کا کھیل جاری‘ غذا کی قلت کے باعث تین نومولود مٹھی ہسپتال میں زندگی کی بازی ہارگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز غذائی قلت کے باعث بیمار ہونے والے تین نومولود بچے زندگی کی بازی ہارگئے۔ محکمہ صحت کے مطابق رواں سال غذائی قلت کے باعث جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 123 ہوگئی ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق اب بھی بہت سے بچے غذائی قلت کے باعث بیمار ہونے کی وجہ سے زیر علاج ہیں اور انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن