مسئلہ کشمیر، 60 فیصد پاکستانی حکومتی کارکردگی سے مطمئن نہیں: گیلپ سروے
اسلام آباد (صباح نیوز) گیلانی ریسرچ فائونڈیشن کے ایک حالیہ سروے کے مطابق 60 فیصد پاکستانی مسئلہ کشمیر کے حوالے سے حکومت کی کارکردگی سے غیرمطمئن ہیں، 32 فیصد افراد حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔ سروے میں ملک بھر سے شماریاتی طور پر منتخب مرد و خواتین سے یہ سوال پوچھا گیا کہ آپ موجودہ حکومت کی مسئلہ کشمیر کے بارے میں کارکردگی سے کس حد تک مطمئن رہے؟ اس سوال کے جواب میں 9 فیصد جواب دہندگان کا کہنا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے موجودہ حکومت کی کارکردگی سے بہت زیادہ مطمئن ہیں، 23 فیصد افراد کسی حد تک مطمئن 33 فیصد افراد مسئلہ کشمیر کے حوالے سے موجودہ حکومت کی کارکردگی سے کچھ خاص مطمئن نہیں جبکہ 27 فیصد جواب دہندگان کا کہنا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے موجودہ حکومت کی کارکردگی سے بالکل بھی مطمئن نہیں ہیں تاہم 8 فیصد نے کسی رائے کا اظہار نہیں کیا۔ سروے پاکستان میں چاروں صوبوں کی دیہی اور شہری آبادی کے 1374 مرد و خواتین سے رائے لی گئی ۔