الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ، پی پی کے اصغر جونیجو نے کامیابی کے فوری بعد حلف اٹھا لیا، جام مدد علی کا نوٹیفکیشن کالعدم
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سندھ ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے گذشتہ روز حیدرآباد کے حلقہ پی ایس 81 سے پیپلزپارٹی کے اصغر جونیجو کو کامیاب قرار دے دیا اور فنکشنل لیگ کے جام مدد علی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔ اصغر علی جونیجو نے رکن صوبائی اسمبلی کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا جس سے صوبائی اسمبلی میں پیپلزپارٹی کی نشستیں 92 ہو گئیں۔