لیاری والے توپیں لگا کر بیٹھے ہیں تو سندھ حکومت بھی دو چار خرید لے: سپریم کورٹ
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) سندھ حکومت کی جانب سے بکتر بند گاڑیوں کی خریداری کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ جسٹس جود ایس خواجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ جسٹس جواد نے ریمارکس دئیے کہ اٹارنی جنرل بتائیں کہ یہ کس قسم کا ٹھیکہ ہے جس کا اشتہار تک نہ دیا گیا۔ صبح سو کر اٹھے اور کہا کہ ایک ارب 23 کروڑ کا ٹھیکہ دے دیں۔ سندھ حکومت نے جواب دیا کہ بکتر بند گاڑیوں کی خریداری کے لئے کوئی اشتہار نہیں دیا گیا۔ عدالتی حکم میں کہا گیا کہ عدالت کنٹریکٹ میں شفافیت کا جائزہ لے گی۔ جسٹس سرمد جلال نے کہا کہ سندھ حکومت کو چاہئے تھا فوج سے رائے لیتی کہ کون سی گاڑی بہتر ہے۔ لیاری والے توپیں لگا کر بیٹھیں ہیں تو آپ بھی دوچار توپیں خرید لیں۔