وائرنگ شارٹ ہونے سے موٹرسائیکل شارٹ سرکٹ سے دکان میں آتشزدگی
لاہور ( نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں آتشزدگی سے ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل کرتباہ ہوگیا۔ بتایا گیا ہے کہ کینال روڈ پر مسلم ٹائون موڑ کے قریب موٹرسائیکل کی وائرنگ شارٹ ہونے سے آگ بھڑک اٹھی موٹرسائیکل پر موجود نوجوان نے جان بچانے کے لئے موٹرسائیکل پھینک کر دوڑ لگادی آتشزدگی کے باعث موٹرسائیکل جزوی طورپر جل گئی ، کوٹ لکھپت میں سبزی کی دکان میں آتشزدگی سے ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔