• news

تجارتی اصلاحات پر عملدرآمد کا میکنزم سہل بنایا جائیگا: خرم دستگیر

لاہور (کامرس رپورٹر) وفاقی وزیر تجارت انجنئیر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ نئی تجارتی پالیسی میںمتعارف کی جانے والی اصلاحات پر عملدرآمد کا میکنیزم انتہائی سہل بنایا جائے گا تاکہ ایکسپورٹرز ان مراعات سے فوراًفوائد حاصل کر سکیں۔ وزیراعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق پاکستان میں تجارت اور معیشت کیلئے آزادانہ نظام متعارف کرانے کیلئے وزارت تجارت کلیدی کردار ادا کر رہی ہے، اس سلسلے میں آئندہ بجٹ میں بھی متعدد اقدامات تجویز کئے جائیں گے جن کے ذریعے تجارتی انفرا اسٹرکچر کی راہ میں حائل دشواریاں دور کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر نے بجٹ 2015 اور سٹر ٹیجک ٹریڈ پالیسی فریم ورک III کیلئے تجارتی ماہرین سے مشاورت کیلئے وزارت تجارت میں منعقدہ ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر تجارت نے کہا کہ ملکی تجارت کو سہل بنانے کیلئے تجارتیs SROکا ازسر نو جائزہ لیا جائے گا اور ان تجارتی سہولیات کیلئے تجاویز پیش کی جائیں گی ۔

ای پیپر-دی نیشن