• news

پاکستان ٹیم ورلڈکپ میں کسی بھی وقت پانسہ پلٹ سکتی ہے : جونٹی رہوڈز

اسلام آباد(آئی این پی)جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر جونٹی رہوڈز نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان کے امکانات ابھی معدوم نہیں ہوئے۔سرکاری سپورٹس ٹی وی سے گفتگو میں روڈز نے کہا کہ مصباح الحق کی قیادت اور یونس خان اور شاہد آفریدی جیسے تجربہ کار پلیئرز کی موجودگی میں نوجوان پاکستان ٹیم کسی بھی لمحے میچ کا پانسہ پلٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔تاہم ، ان کا کہنا تھا کہ سعید اجمل کی غیر موجودگی سے مخالف ٹیموں نے آرام کا سانس لیا ہو گا۔ 'ہر ٹیم کا ہر بلے باز اجمل کے نہ ہونے سے آرام کی سانس لے رہا ہو گا'۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پلیئرز کو نہ صرف ٹیم کی سطح پر بلکہ انفرادی حیثیت میں تسلسل کے ساتھ پرفارم کرنا ہو گا۔

ای پیپر-دی نیشن