• news

پنجاب میں طاہر خلیل سندھو نے سب سے پہلے ووٹ کاسٹ کیا ثوبیہ ستی اسمبلی میں بے ہوش ہوگئیں

لاہور (خصوصی رپورٹر + خصوصی نامہ نگار) صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور خلیل طاہر سندھو نے سینٹ انتخابات میں سب سے پہلے ووٹ کاسٹ کیا۔ خلیل طاہر سندھو نے مسلم لیگ (ن) کی طرف سے پولنگ ایجنٹ کے فرائض بھی سرانجام دیئے۔ ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے آنے والی حکومتی جماعت کی خاتون رکن اسمبلی ثوبیہ ستی کی طبیعت اچانک ناساز ہوگئی جس پر انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ثوبیہ ستی گزشتہ روز ووٹ ڈالنے کے لئے اسمبلی میںموجود تھیں وہ اچانک گر پڑیں اور بے ہوش ہوگئیں تاہم تھوڑی دیر بعد ہی انہیں ہوش آگیا۔

ای پیپر-دی نیشن