• news
  • image
  • text

سیالکوٹ: رسم حنا پر مُجرا، پولیس کی چھاپہ مار ٹیم بھی شراب پی کر دیکھتی رہی

سیالکوٹ (نامہ نگار) تھانہ نیکاپورہ پولیس نے رسم حنا کے موقع پر شراب پی کر ڈانس کرنے والی لڑکیوں پر نوٹ نچھاو رکرنے والوں کے خلاف کارروائی کی بجائے خود بھی اس پارٹی میں شریک ہوکر شراب پینے اور ڈانس دیکھنے والے تین پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ نیکاپورہ کے علاقہ احمد نگربونگا میں مدثر احمد کی شادی سے قبل ہونے والے رسم حنا کے موقع پر مجرا ہو رہا تھا شرکاء شراب پی کر نوٹ بچھاور کررہے تھے ۔ شکایت پر پولیس پارٹی موقع پر پہنچ گئی لیکن کارروائی کی بجائے پولیس کے شیر جوان بھی شراب پی کر ڈانس دیکھتے رہے۔ چار گھنٹے تک جاری رہنے والی اس ڈرون پارٹی میں شرکاء شراب کی بوتلیں ہاتھ میں لئے پولیس اہلکاروں کے سامنے گھومتے رہے اور انہیں بھی شراب پلاتے رہے ۔ ٹن پولیس اہلکار خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتے کارروائی کی بجائے واپس چلے گئے۔ واقعہ کی شکایت ملنے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر شہزادآصف کے حکم پر پولیس نے ذمہ دار پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تین اہلکاروں کو گرفتار کرلیا ۔

epaper
سیالکوٹ: تھانہ نیکاپورہ کے اہلکار شراب پی کر ناچ دیکھ رہے ہیں

ای پیپر-دی نیشن