• news

وزیراعلی سندھ کی ملاقات‘ ملک کو ملکر مشکلات سے نکالنا ہے : شہباز شریف

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے گزشتہ روز سندھ کے وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ہارس اینڈ کیٹل شو کے شاندار انعقاد پر وزیراعلیٰ شہباز شریف کو مبارکباد دی۔ شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان 4 اکائیوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان پر مشتمل ہے اور ملک کی تمام اکائیاں وطن عزیز کو درپیش مسائل کے حل کیلئے مکمل ہم آہنگی اور یگانگت کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہیں۔ سندھ کے وزیراعلیٰ کی ہارس اینڈ کیٹل شو میں شرکت کا خیرمقدم کرتے ہیں اور اس سے یقیناً دونوں صوبوں کے مابین بین الصوبائی رابطے اور ہم آہنگی بڑھے گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھی پاکستان کے چاروں صوبے اور وفاقی حکومت مکمل ہم آہنگی کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں، بلاشبہ اجتماعی بصیرت سے کئے گئے فیصلے اور مشترکہ کاوشیں رنگ لائیں گی اور انشاءاللہ پاکستان امن و سلامتی کا گہوارہ بنے گا۔ پاکستان ہم سب کا ہے اور ہم سب نے مل کر ہی اسے مشکلات سے نکالنا ہے۔ شہباز شریف نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔ قبل ازیں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ لاہور پہنچے تو پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے ائیرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔ قائم علی شاہ نے لاہور میں منعقد ہونے والے ہارس اینڈ کیٹل شو میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ مزید برآں شہباز شریف نے کہا ہے کہ صوبے کے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے اربوں روپے کی لاگت سے صاف پانی پراجیکٹ شروع کیا جا رہا ہے، منصوبے کے تحت 2017ءتک پنجاب کی اکثریتی آبادی تک پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ ابتدائی مرحلے میں لاہور، قصور، اوکاڑہ اور بہاولپور میں 307 واٹر فلٹریشن پلانٹس لگائے جائیں گے جس کا دائرہ کار مرحلہ وار پروگرام کے تحت پورے صوبے میں پھیلایا جائے گا، صوبے کے وسائل پر عوام کا حق ہے اور پنجاب حکومت صاف پانی پراجیکٹ جیسے فلاحی منصوبے شروع کر کے ےہ حق انہیں لوٹا رہی ہے۔ وہ گزشتہ روز اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صاف پانی پراجیکٹ انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے جس کا براہ راست تعلق صحت عامہ سے جڑا ہوا ہے ۔وزیراعلیٰ نے دےہی واٹر سپلائی سکیموں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کی منظوری دےتے ہوئے ہدایت کی کہ تھرڈ پارٹی آڈٹ کا کام جنگی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔ بارانی و سیم زدہ علاقوں میں واٹر سپلائی سکیموں کی بحالی کا پروگرام شروع کرنے سے قبل تھرڈ پارٹی آڈٹ لازماً کرایا جائے اور اس بارے رپورٹ پیش کی جائے۔ دیہی واٹر سپلائی سکیمو ںکے حوالے سے کمیونٹی تنظیموں کو فعال اور متحرک بنایا جائے اور کمیونٹی تنظیموں کا مثبت کردار نظر آنا چاہئے۔ وزیراعلیٰ نے سیکرٹری ہاﺅسنگ کو ہدایت کی کہ دیہی واٹر سپلائی سکیموںکی بحالی کیلئے جامع پلان تیار کیا جائے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ صاف پانی پراجیکٹ کے حوالے سے پنجاب کے تمام علاقوں کی جیو ٹیگنگ کی جائے۔ پنجاب صاف پانی پراجیکٹ کے تحت صاف پانی سہولت سینٹرز بھی قائم کئے جائیں گے اور واٹر فلٹریشن پلانٹس چلانے کیلئے سولر پینلز بھی لگائے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ منصوبے کو تیز رفتاری سے آگے بڑھایا جائے اور تمام متعلقہ محکمے مربوط کوآرڈینیشن کے ساتھ کام کریں۔ علاوہ ازیں شہبازشرےف سے گزشتہ روز وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر اور ارکان اسمبلی نے پنجاب میں سینٹ الیکشن میں مسلم لیگ(ن) کے کلین سویپ پر وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کو مبارکباد دی۔ شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف قومی ایکشن پلان پوری قوم کی آواز ہے۔ پاکستان کی بقا اور استحکام کےلئے دہشت گردوں کا خاتمہ ناگزیر ہے، دہشت گردوں کو شکست فاش دےنے کےلئے پوری قوم فیصلہ کر چکی ہے، دہشت گردی کے خاتمہ کےلئے نیشنل ایکشن پلان نتیجہ خیز ثابت ہوگا، قوم کے عزم او راتحاد کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف جیتیں گے۔ انہوں نے کہاکہ سینٹ انتخابات میں مسلم لیگ ن نے شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ شہبازشرےف نے سےنٹ کے انتخابات مےں کامےاب ہونے والے مسلم لےگ(ن) کے امےدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے سینٹ کے انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے اور پنجاب مےں ارکان اسمبلی نے سےنٹ انتخابات مےں بھر پور حصہ لے کرجمہوری عمل کو احسن طرےقے سے آگے بڑھایا ہے۔
شہبازشریف



















ای پیپر-دی نیشن