• news

5 ماہ کے اندر آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں: ہائیکورٹ

مظفر آباد (آن لائن) آزادکشمیر ہائیکورٹ نے چیف الیکشن کمشنر بلدیات کی تعیناتی ایک ماہ میں کرنے اور پانچ ماہ میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دیا ہے۔ آزاد کشمیر ہائیکورٹ نے یہ حکم راجہ اعزاز نامی شخص کی دائر درخواست پر دیا جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ کشمیر میں چیف الیکشن کمشنر بلدیات کی تعیناتی اور بلدیاتی انتخابات کرانے میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں۔ عدالت نے آزاد کشمیر حکومت کو حکم دیا ہے کہ ایک ماہ میں چیف الیکشن کمشنر بلدیات کو تعینات کیا جائے اور پانچ ماہ کے اندر ٰزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں۔

ای پیپر-دی نیشن