• news

بنگلہ دیش میں ائرپورٹ پر شمالی کوریا کا سفیر 27 کلو سونا رکھنے کے جرم میں گرفتار

ڈھاکا(آئی این پی) بنگلہ دیش کے ائر پورٹ پر شمالی کوریا کے سفیر کو 27 کلو سونا رکھنے کے جرم میں گرفتار کر لیاگیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق  ڈھاکا شاہ جلال ائر پورٹ پر کسٹم حکام نے شمالی کوریا کے سفیر نام یانگ سن کو گرفتار کرلیا۔ ینگ سنگاپور ائر لائن کی پرواز سے ڈھاکا ائر پورٹ پہنچے تو تلاشی کے دوران ان کے پاس سے 150 سے زائد سونے کے بسکٹ اور زیورات برآمد کر لئے جن کا وزن 27 کلو ہے۔

ای پیپر-دی نیشن