پنجاب میں سکیل ایک سے چار تک بھرتیوں پر پابندی ختم‘ معذوروں کیلئے 3 فیصد کوٹہ مقرر
لاہور(سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب نے سکیل ایک سے چار تک بھرتی پر پابندی ختم کردی۔ محکمہ سروسز ایڈمنسٹریشن کے سیکشن ریگولیشن فور کی جانب سے لیٹر جاری کیا گیا ہے جس میں تمام محکموں کے سربراہوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ درجہ چہارم میں تمام محکمے کمیٹیاں بنا کر بھرتیاں کرسکتے ہیں۔ بھرتیوں میں معذور افراد کے لئے 3 فیصد خواتین اقلیتوں کے لئے 5 جبکہ 20 فیصد کوٹہ سرکاری ملازمین کے بچوں کے لئے رکھا گیا ہے۔