سینٹ الیکشن کیلئے دوسرے صوبے سے ٹکٹ دینا بھی ہارس ٹریڈنگ ہے: حافظ حسین
اسلام آباد(آئی این پی)جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما حافظ حسین احمد نے کہاہے کہ سینٹ انتخابات میں بلوچستان سے آزاد امیدوار اور خیبر پی کے سے ایسی جماعتوں کے امیدواروں کی کامیابی مشکوک ہے ۔ایک صوبے کے لوگوں کو دوسرے صوبے سے ٹکٹ دینا بھی ہارس ٹریڈنگ ہے۔