6روز بعد سینٹ کی ہیئت ترکیبی یکسر تبدیل ہو جائے گی
موجودہ سینیٹ کی مدت پانچ روز بعد ختم ہو جائے گی 12مارچ 2015ء کونئی سینیٹ وجود میں آ جائے گی اسی روز نئے چیئرمیں اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب عمل میں آجائے گا ۔ سینیٹ کی48نشستوں پر انتخاب عمل میں آچکا ہے فاٹا کے 4سینیٹرز کا چنائو بھی چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب سے قبل ہونے کا امکان ہے۔ چیئرمین کیلئے راجہ ظفر الحق فیورٹ ہیں۔ چوہدری تنویر خان پہلی بار سینٹ میں آ رہے ہیں۔112واں سیشن مجموعی طور پر ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہا ۔ مسلم لیگ (ن) کے چھ‘ پیپلز پارٹی کے چار‘ نیشنل پارٹی اور جمعیت علماء اسلام (ف) کا ایک ایک رکن دوبارہ منتخب ہو کر ایوان میں واپس آئے ہیں۔ جبکہ بلوچستان سے آزاد رکن یوسف بادینی بھی دوبارہ جیتنے میں کامیاب ہوگئے ہیں ۔