دہشت گردی کا خاتمہ پوری قوم کی آواز ہے ہر محاذ پر اسکے خلاف لڑینگے : شہباز شریف
لاہور (خبرنگار) وزیراعلیٰ شہباز شریف سے چین کے اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان اور چین کے مابین بہترین دوستانہ تعلقات موجود ہیں۔ چین نے مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں چین کا بے پایاں تعاون لائق تحسین ہے۔ پاک چےن دوستی ہمالےہ سے بلند، شہد سے مےٹھی، فولاد سے زےادہ مضبوط اور سمندر سے زےادہ گہری ہے۔ چےن نے پاکستان کے مختلف شعبوں کی ترقی مےں تعاون فراہم کر کے دوستی کا حق ادا کےا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اورچےن کے عوام کے دل اےک ساتھ دھڑکتے ہےں۔ پاکستان اورچےن کے مابےن دوستی کے رشتے سود مند معاشی تعلقات مےں ڈھل رہے ہےں، چین سے تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔2015ءکو پاک چائنہ اقتصادی تعاون کے آغاز کے طور پر مناےا جا رہا ہے جس سے بلاشبہ پاکستان اورچےن کی دوستی نئے دور مےں داخل ہوگی۔ وزیراعلیٰ سے آئی ایم ایف کے وفد نے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں عوام کی فلاح و بہبود کیلئے وسائل بڑھانے کیلئے اقدامات اور ٹیکس نظام میں اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی اور اس کا معیار زندگی بلند کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔پنجاب حکومت ایک ایک پائی امانت سمجھ کر فلاح عامہ پر خرچ کر رہی ہے۔ پنجاب حکومت نے صوبے کے اربوں روپے کے وسائل بچا ئے ہیں اور بچائے گئے وسائل عام آدمی اور کم وسیلہ طبقات کے معیار زندگی بہتر بنانے پر صرف کئے جا رہے ہیں، وسائل بڑھانے کیلئے ٹیکس نظام میں اصلاحات متعارف کرائی جا رہی ہیں۔ اگلے تین برس میں 20 لاکھ نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے اور اب تک پنجاب سکل ڈویلپمنٹ کمپنی کے ذریعے ہزاروں نوجوانوں کو باعزت روزگار فراہم کیا گیا ہے۔ شہبازشرےف کی زیرصدارت اجلاس میں تعلیمی نصاب میں برداشت، رواداری ، بھائی چارے کے فروغ، دہشت گردی ،انتہاءپسندی اور فرقہ واریت کے خاتمے کے حوالے سے خصوصی مضامین شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور پنجاب بھر میں دہشت گردی، انتہاءپسندی او رفرقہ واریت کے خاتمے کے حوالے سے مضمون نویسی اور تقریری مقابلے کرانے کے اقدام کی باقاعدہ منظوری دی گئی۔ اجلاس میں صوبے میں امن وامان کی صورتحال اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے کئے جانےوالے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ شہبازشریف نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے فوری اور موثر اقدامات اٹھائے گئے ہیں، دہشت گردی اورفرقہ واریت کا خاتمہ پوری قوم کی آواز ہے، دہشت گردی، ا نتہا پسندی اور فرقہ واریت کے خلاف ہر محاذ پر جنگ لڑی جائے گی۔ یوم خواتین پر اپنے پیغام میں شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی 50فےصد سے زائد آبادی خواتےن پر مشتمل ہے، خواتےن کی ترقی اورانہےں بااختےار بنائے بغےر پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبےر نہےں ہوسکتا، ملک کی تعمےرو ترقی مےں خواتےن کا کردار انتہائی اہمےت کا حامل ہے۔ پنجاب حکومت نے خواتین کے حقوق کے تحفظ اور انہیں مساوی ترقی کے مواقع فراہم کرنے کیلئے انقلابی اقدامات کئے ہیں۔ شہبازشرےف کی زیر صدارت اجلاس میںکریمنل جسٹس ایجوکیشن اینڈ ریسرچ ڈویلپمنٹ انسٹیٹیوٹ کے قیام کے مجوزہ منصوبے کے حوالے سے قائم کردہ کمیٹی کی سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں مجوزہ منصوبے کے قیام کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ علاوہ ازیں شہبازشرےف نے اہل پنجاب خصوصاً لاہور کے شہرےوں کو ہارس اےنڈ کےٹل شوکے کامےاب انعقاد پر مبارکباد دےتے ہوئے کہا ہے کہ ہارس اےنڈ کےٹل شو مےں عوا م کی غےرمعمولی دلچسپی اور شمولےت لائق تحسےن ہے۔ ہارس اےنڈ کےٹل شوکے ذرےعے پاکستان کی ثقافت کے دلفرےب رنگوں کو بہترےن انداز مےں اُجاگر کےا گےا ہے۔ ہارس اےنڈ کےٹل شوقومی ےکجہتی اور بھائی چارے کو فروغ دےنے مےں معاون ثابت ہوگا۔
شہبازشریف