مصباح الحق نے ون ڈے کرکٹ میں سنچری کے بغیر 5ہزار رنز بنا کر ورلڈ ریکارڈ بنا دیا
آکلینڈ (سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ون ڈے کرکٹ میں بغیر سنچری کے 5 ہزار رنز مکمل کرکے ورلڈ ریکارڈ بنا دیا۔ 40 سالہ مصباح نے یہ کارنامہ کیرئیر کے 160 ویں میچ میں سرانجام دیا ہے انکا سب سے زیادہ سکور 96 ہے ۔ وہ مجموعی طور پر 5049 رنز بناچکے ہیں۔