• news

کوارٹر فائنل میں قومی ٹیم کا سامنا آسٹریلیا سے نہ ہو تو بہتر ہے:محمد یوسف

لاہور (نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان ہر حال میں کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرے گی اور اس کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہو تو بہتر ہو گا کیونکہ آسٹریلیا سے جیتنا مشکل ہو جائے گا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محمد یوسف نے کہا کہ جیسے جیسے ٹورنامنٹ آگے بڑھ رہا ہے پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان کی پوزیشن میں بھی بہتری آ رہی ہے اور قومی ٹیم ہر حال میں کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کر لے گی جہاں اس کیلئے اصل ورلڈ کپ شروع ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کوارٹر فائنل میں پاکستان کا مقابلہ نیوزی لینڈ یا آسٹریلیا کے ساتھ ہو سکتا ہے لیکن ان کی خواہش ہے کہ پاکستان نیوزی لینڈ کے مدمقابل آئے کیونکہ نیوزی لینڈ ایسی ٹیم ہے جو پاکستان کے خلاف کھیلتے ہوئے دب جاتی ہے لیکن آسٹریلیا کی ٹیم بالکل بھی نہیں گھبراتی اور یہی وجہ ہے کہ آسٹریلیا کی نسبت نیوزی لینڈ سے میچ جیتنا آسان ہو گا۔

ای پیپر-دی نیشن