• news

ایف آئی اے کی درخواست پر انٹرپول نے ایکواڈور سے قتل کا پاکستانی ملزم پکڑلیا

اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) انٹرپول نے ایف آئی اے کی درخواست پرایکواڈور سے پاکستانی ملزم کو گرفتار کرلیا۔ رضوان حبیب برطانیہ میں قتل کے جرم میں سزا یافتہ مجرم ہے۔ ملزم کو 2010ء میں پاکستان منتقل کیا گیا۔ ملزم رضوان حبیب منتقلی کے چند روز بعد غیر قانونی طور پر رہا کردیا گیاتھا۔ ملزم کو فرار کروانے کے ذمہ دار وزارت داخلہ اور پنجاب پولیس کے اہلکاروں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن