خیبر پی کے اسمبلی میں خالی پرچیاں نکلیں، دھاندلی کا اس سے بڑا ثبوت کیا ہو گا: سینیٹر زاہد خان
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اے این پی کے سینیٹر زاہد خان نے کہا ہے کہ سینٹ الیکشن میں خیبر پی کے اسمبلی سے خالی پرچیاں نکلیں۔ الیکشن میں دھاندلی کا اس سے بڑا ثبوت کیا ہو گا۔ چیف الیکشن کمشنر کو اس معاملے پر اپنے عملے سے پوچھ گچھ کرنی چاہئے۔