پشاور آرمی پبلک سکول کے شہید طلبہ کے والدین‘رشتہ داروں پر مشتمل 90 رکنی گروپ عمرہ کیلئے جدہ پہنچ گیا
جدہ (آئی این پی)پاک فوج کے زیر اہتمام آرمی پبلک سکول پشاور پر دہشت گرد حملہ میں شہید طالب علموں کے والدین اور عزیز و اقارب پر مشتمل 90 رکنی گروپ کا عمرہ کی ادائیگی کیلئے ہفتہ کو جدہ پہنچنے پر پاکستانی قونصل جنرل آفتاب کھوکھر اور ملٹری اتاشی بریگیڈیئر طاہر گلزار ملک اور قونصل خانے کے حکام نے ایئر پورٹ پر پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر شہداء کے خاندانوں سے بات چیت کرتے ہوئے قونصلر جنرل نے کہاکہ شہداء پشاور نے اپنی جانوں کی قربانی پیش کر کے قوم کو دہشت گردوں کیخلاف یکجان کیا۔ انہوں نے کہاکہ شہداء پشاور کی قربانیاں رنگ لائیں گی اور دہشت گردوں کو عبرتناک شکست ہو گی۔