• news

پاکستان بھارت سفارتی رابطے نہ صرف باہمی بلکہ علاقائی امن کیلئے مفید ہیں: امریکہ

واشنگٹن (آن لائن) امریکہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سفارتی سطح پر رابطے، نہ صرف دونوں ملکوں کے باہمی مفاد میں ہیں بلکہ علاقائی امن کیلئے بھی مفید ہوں گے۔ بریفنگ میں حالیہ دِنوں کے دوران پاکستان بھارت خارجہ سکریٹری سطح پر اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات پر کیے گئے سوال پر تبصرہ کرتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کی معاون ترجمان میری ہارف نے کہا کہ امریکہ سفارتی روابط کے حق میں ہے اور ہمیشہ انکی حوصلہ افزائی کرتا رہا ہے۔ اس سے انکار نہیں کہ تعاون اچھی چیز ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن