• news

نئی دہلی: ملائم سنگھ یادیو سوائن فلو میں مبتلا بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ بھی بیمار

لکھنئو + نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست اترپردیش کی حکمران جماعت سماج وادی پارٹی کے سربراہ اور سینئر سیاستدان ملائم سنگھ یادیو کو بھی سوائن فلو ہو گیا۔ انہیں نئی دہلی کے ضلع گڑگائوں کے مدنتا ہسپتال میں سوائن فلو کی علامات پائے جانے اور بیمار پڑنے پر داخل کرا دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 75 سالہ ملائم سنگھ کو آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے اور انکے ٹیسٹ لئے گئے ہیں تاہم انکی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ دریں اثناء کانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی، نائب صدر راہول گاندھی نے ملائم سنگھ کی علالت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انکی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے۔ علاوہ ازیں بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کو بھی گذشتہ روز بیمار پڑ جانے پر گڑگائوں کے ہسپتال میں داخل کر کے ٹیسٹ لئے گئے۔ 63 سالہ راجناتھ سنگھ سے متعلق سرکاری ترجمان نے بتایا وزیر داخلہ کا روٹین کا میڈیکل چیک اپ ہوا۔

ای پیپر-دی نیشن