• news

سعودی عرب اسلحہ درآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک بن گیا،بھارت کا دوسرا نمبر

لندن (اے پی پی) تیل سے مالا مال ملک سعودی عرب نے سال 2014ءکے دوران 6.5 ارب ڈالر جبکہ بھارت نے 5.8 ارب ڈالر مالیت کا اسلحہ خریدا۔ گلوبل آرمز ٹریڈز کی معروف کمپنی آئی ایچ ایس کی جانب سے اتوار کو جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب نے دفاعی سازو سامان کی درآمد رمیں بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا۔ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے دفاعی اخراجات گزشتہ سال غیر متوقع طور پر 54 فیصد تک پہنچ گئے۔ گلوبل ٹریڈ کمپنی نے کہا کہ رواں سال کے آخر تک سعودی عرب کی دفاعی اخراجات 52فیصد اضافے کیساتھ 9.8ارب ڈالر پہنچ جائیں گی۔ اس کا مطلب ہے کہ دنیا بھر میں اسلحے کی درآمد کیلئے خرچ ہونے والے ہر 7ڈالر میں سے ایک ڈالر سعودی عرب خرچ کریگا۔ رپورٹ کے مطابق مڈل ایسٹ سب سے بڑی علاقائی مارکیٹ ہے اور آئندہ دہائی میں اس مارکیٹ میں 110ارب ڈالر سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔ مشرق وسطیٰ میں اسلحے کی درآمدی مارکیٹ میں اضافے سے سب سے زیادہ فائدہ امریکہ نے اٹھایا۔ 2014ءمیں امریکہ نے مشرق وسطیٰ کے ممالک کو 8.4 ارب ڈالر کا اسلحہ برآمد کیا۔ گزشتہ سال امریکہ نے 23.7ارب ڈالر اور روس نے 10 ارب ڈالر مالیت کا اسلحہ برآمد کیا۔
سعودیہ اسلحہ




ای پیپر-دی نیشن