• news

حکومت جوڈیشل کمشن بنا دے‘ چیئرمین سینٹ کیلئے ووٹ دیدیں گے : عمران خان

اسلام آباد (آن لائن/ نوائے وقت رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پیشکش کی ہے کہ حکومت جوڈیشل کمشن بنا دے چیئرمین سینٹ کیلئے ووٹ دیدیں گے، جوڈیشل کمشن نہ بنا تو سڑکوں پر ہوں گے، حکومت کو چلانا مشکل ہوجائیگا، خیبر پی کے میں تحریک انصاف نے سینٹ الیکشن میں پہلی مرتبہ پیسہ نہیں چلانے دیا۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سینٹ انتخابات کیلئے مجھے بھی بھرپور پیشکش کی گئی۔ 30 سال سے سینٹ الیکشن میں پیسہ چل رہا ہے، اس ملک میں اخلاقیات کو تباہ کر دیا گیا۔ کے پی کے میں ہارس ٹریڈنگ نہ ہونے پر سلام پیش کرتا ہوں، تحریک انصاف کے ایم پی ایز میرا سر فخر سے بلند کر دیا، اگر تحریک انصاف کے ایم پی ایز بکتے تو اسمبلی تحلیل کر دیتا۔ سینٹ الیکشن میں خریدوفروخت ہوئی، اگر نہیں ہوئی تو آزاد امیدوار کیسے جیت گیا۔ اگر لیڈر ٹھیک ہو تو کرپشن نہیں ہو گی، نوازشریف نے چھانگا مانگا کی سیاست شروع کی۔ انہوں نے کہا کہ ثابت کر کے رہونگا کہ 2013ءکے انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے۔ آئندہ تحریک انصاف کا ٹکٹ اسی کو ملے گا جس کی منظوری میں خود دوں گا۔
عمران خان

ای پیپر-دی نیشن