وہاڑی میں کسانوں کے قافلوں پر پولیس کی شیلنگ‘ لاٹھی چارج‘ متعدد زخمی‘ بیسیوں گرفتار‘ قافلے روکنے کپ کوشش پر پاکپتن اور دیپالپور میں مظاہرے
وہاڑی+ پاکپتن + دیپالپور (نامہ نگاران) پاکستان کسان اتحاد کی کال پر احتجاج کیلئے اسلام آباد جانے والے قافلوں کو پولیس نے زبردستی روکنے کی کوشش کی، احتجاج پر پولیس کی کاشتکاروں پر شیلنگ، لاٹھی چارج، متعدد زخمی ہوگئے۔ مظاہرین کا سڑکیں بند کرکے احتجاج، پولیس موبائل کے شیشے توڑ دیئے، پولیس نے بیسیوں کو گرفتار کرلیا۔ وہاڑی سے نامہ نگار کے مطابق پا کستان کسان اتحاد کے مرکزی قا ئدین کی کا ل پر اسلام آباد جا نے والے لو دھراں ، میلسی وغیرہ کے قا فلوں کو پو لیس نے وکلا ءکا لونی ملتان روڈ پر زبردستی روک لیا جس پر کسانوں نے ملتان روڈ بلاک کرکے احتجاج شروع کردیا پولیس نے چند بسوں کو آگے جا نے کی اجا زت دے دی۔ اس دوران پولیس اعلیٰ افسران نے موقع پر پہنچ کر دیگر بسوں کو جا نے سے پھر روک دیا تو پھر کسانوں نے احتجاج کیا تو ضلعی صدر افتخارچودھری ، جنرل سیکرٹری محمد اکرم کمبوہ نے ڈی پی او صادق علی ڈوگر سے مذاکرات ناکام ہونے پر کا شتکاروں نے احتجاج شروع کردیا اور پو لیس محاصرہ تو ڑ کر پیدل چلنا شروع کردیا تو پولیس نے بے دریغ آنسو گیس استعمال کیا اور لاٹھی چارج کرتے ہوئے متعدد کا شتکاروں کو گرفتار کیا آنسو گیس شیلنگ سے صحافی اور راہ گیر بھی زد میں آگئے مظاہرین منتشر ہو کر کا لج ٹاﺅن کی گلیوں اور با زاروں میں چلے گئے پو لیس نے مظاہرین کا پیچھا کر تے ہوئے مختلف گلیوں میں اپریشن کیا جب پو لیس اندر آبادی میں چلی گئی تو مظاہرین نے پھر روڈ بلاک کرکے احتجاج کیا اسی اثناءمیں صوبائی وزیر زراعت کی سپیشل سکواڈ کی گاڑی پر ڈنڈوں سوٹوں سے حملہ کرکے شیشے وغیرہ توڑ ڈالے اور پو لیس ٹھینگی کی گاڑی پر بھی حملہ کرکے شیشے توڑ ڈالے جس سے ڈرائیور اختر وسیر بھی زخمی ہو گیا جس پر دو بارہ پولیس نے پیچھا کرکے ان مظاہرین پر دو بارہ آنسو گیس کی شیلنگ کی اور کالج ٹاﺅن میں لوگوں کے گھروں کے اندرداخل ہوکر پیچھا کیا اسی دوران ایک راہ گیر فہد نامی پولیس کے لاٹھی چارج سے شد ید زخمی ہو گیا۔ پولیس نے ضلعی صدر افتخار چودھری ، صدر لڈن غلام حسین اور درجنوں کسانوں کو سٹیڈیم میں لا ٹھی چارج کرکے گرفتار کرلیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ پاک پتن سے نامہ نگار کے مطابق پا کستان کسان اتحاد کے صو بائی صدر چو ہدری رضوان اقبال کی قیادت میں ہزاروں کا شتکاروں کے قافلہ نے اسلام آبادی کی طرف لانگ مارچ کا آغاز کیاتھا پولیس کی بھاری نفری نے تمام خا رجی راستوں کو رکا وٹیں کھڑی کر کے بند کر تے ہوئے قا فلوں کو چوک جمال اور ملک پور میں ہی روک لیا ۔جس پر پولیس اور کاشتکاروں کے درمیان کشیدگی بڑھنے پر تمام کسان ملک پور چوک میں جمع ہو گئے جس پر ضلعی انتظامیہ کی طرف سے چوہدری رضوان اقبال کو مذاکرات کے لئے دفتر لے جا یا گیا جہاں سے کوئی اطلا ع مو صول نہ ہونے اور ان کی حراست میں لئے جانے کی اطلا ع پر ہزاروں کسا نوں نے ہا تھوں میں ڈنڈے اٹھا کر شہر کے مر کزی چوک نگینہ کی طرف مارچ کر تے ہوئے چوک نگینہ میں دھر نا دیکر تما م ٹریفک جام کرتے ہوئے گو نواز گو ،حکومت اور ضلعی انتظامیہ کے خلاف سخت نعرے بازی کی۔ بعدازاں ضلعی انتظامیہ کے چوہدری رضوان اقبال کے ساتھ مذا کرات کا میاب ہونے پر ضلعی انتظامیہ نے لانگ مارچ کے شرکاءکو اسلام آباد کی طرف جانے کی اجازت دے دی ۔ دےپال پور سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق گزشتہ روز 2بجے دوپہر پاکستان کسان اتحاد کے سنےئر نائب صدر مےاں غلام مصطفی وٹو ،پاکستان کسان اتحاد پنجاب کے جنرل سےکرٹری مےاں شوکت علی وٹو اور دےگر رہنماﺅں کی قےادت مےں تحصےل بھر کے ہزاروں کسانوں پر مشتمل احتجاجی رےلی رضوی چوک دےپالپور سے روانہ ہوئی جب مذکورہ رےلی دےپالپور ۔اوکاڑہ روڈ سو بھارام پل پر پہنچی تو پولےس کی بھاری نفری نے روڈ بلاک کرکے انہےں روک دےا جس کے دوران پاکستان کسان اتحاد کے رہنماﺅں اور پولےس کے اعلی افسران کے درمےان تلخ کلامی اور شدےد جملوں کا تبادلہ ہوتا رہا اس دوران ٹرےفک بلاک ہونے کی وجہ سے اوکاڑہ ،پاکپتن ضلع رابطہ شاہراہ بلاک ہونے کی وجہ سے ٹرےفک کی مےلوں لمبی لا ئنےں لگ گئےں جس سے مسافروں کو شدےد دشواری کا سامنا کرنے کے علا وہ کئی براتےں بھی منزل مقصود پر پہنچنے مےں نا کام ہوگئےں ۔پاکستان کسان اتحاد کے رہنماﺅں اور ضلعی پولےس کے اعلی افسران سے گھنٹوں مذاکرات کے بعد احتجاجی رےلی کو اوکاڑہ جانے کا گرےن سگنل دے دےا گےا مگر پولےس نے دےپالپور اور اوکاڑہ کی تحصےل حدود 40/Dکے قرےب دوبارہ نا کہ لگا کر احتجاجی رےلی کو اوکاڑہ کی جانب جانے سے روک دےا جس پر دوبارہ پولےس کے افسران اور رےلی کی قائدےن کے درمےان تلخ کلامی شروع ہوگئی۔ رینالہ خورد سے نمائندہ خصوصی کے مطابق ضلعی پولیس نے اپنی حکمت عملی سے کسان اتحاد کا جی ٹی روڈ بند کرنے کا منصوبہ ناکام بنا دیا اور ٹریفک رواں دواں رہی۔ ہڑپہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق پاکستان کسان اتحاد کا قافلہ وزیراعظم ہاﺅس اسلام آباد روانہ ہوگیا۔ ان خیالات کا اظہار ضلعی صدر کیپٹن (ر) محمد حسین ٹی جے اور تحصیل صدر چودھری محمد عمران نے ہڑپہ میںمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔