• news

نوجوان وائن ویڈیو بناکر ہزاروں پائونڈ کمانے لگا

لندن (بی بی سی) بین 12ماہ قبل جوتوں کی دکان میں کام کرتا تھا لیکن آج یہ نوجوان سماجی رابطوں کی سائٹس پر شیئر کی جانے والی چھوٹی فلمیں جن کا دورانیہ صرف چھ سکینڈ ہوتا ہے اور انہیں ’’وائنز‘‘ کہا جاتا ہے کا مشہور ستارہ ہے۔ بین ان ویڈیو کلپس سے ہزاروں پائونڈ کما رہا ہے اور دنیا بھر کی سیر بھی کر رہا ہے۔ اب سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اس کے لاکھوں فالورز ہیں۔ بین کہتے ہیں کہ ’میرے شروع میں زیادہ امریکی فالوورز تھے جن کو ہماری وائنز بہت پسند آتی تھیں۔ اکثر لوگ برطانیہ سے شروع کرتے ہیں اور پھر امریکہ پہنچتے ہیں پر ہم نے الٹی شروعات کی‘۔ کاروباری اور مارکیٹنگ کمپنیاں اپنی مصنوعات بین کے ویڈیو کلپس میں دیکھانے کے لئے ان کو اب پیسے دیتی ہیں لیکن بین کہتے ہیں کہ یہ اشتہارات نہیں ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن