سپریم کورٹ آج اقلیتوں کے حقوق سے متعلق مقدمہ کی سماعت کرے گی
اسلام آباد (آن لائن) اقلیتوں کے حقوق بارے مقدمے کی سماعت سپریم کورٹ آج (پیر کو) کرے گی۔ وفاقی حکومت سمیت صوبے ہندوئوں کے نکاح فارم میں طلاق کے لفظ کو حذف کرنے‘ اقلیتوں کو ان کو قانون کے تحت دیئے گئے کوٹہ کے مطابق ملازمتیں دینے اور ٹاسک فورس کی تشکیل بارے اقدامات نہیں کر سکے ہے۔ اقلیتی عبادت گاہوں کی فول پروف سکیورٹی پر رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔ چیف جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ اقلیتوں کے حقوق بارے کیس کی سماعت کرے گا اسی بارے وفاق اور صوبے اپنی اپنی رپورٹس جمع کروائیں گے۔