• news

ذکی الرحمان لکھوی کی ضمانت منسوخی کیس کی سماعت کل ہو گی

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ میں ممبئی حملہ کیس میں مرکزی ملزم ذکی الرحمان لکھوی کی ضمانت منسوخی کے خلاف کیس کی سماعت منگل کو ہو گی ۔ جسٹس نورالحق این قریشی پر مشتمل بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔ عدالت میں وفاقی تحقیقاتی ادارہ ایف آئی اے نے ممبئی حملہ کیس کے مرکزی ملزم ذکی الرحمان لکھوی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت سے منظور ہونے والی ضمانت منسوخی کے لئے عدالت عالیہ سے رجوع کر رکھا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن