• news

رحیم یار خان میں زندگی مہنگی موت سستی‘ 2 ماہ میں 20 افراد نے خودکشی کر لی

رحیم یار خان (آئی این پی) رحیم یار خان میں رواں سال 2 ماہ کے دوران گھریلو جھگڑوں اور مالی پریشانیوں سے دلبرداشتہ 20 افراد نے خودکشی کی۔ شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان ذرائع کے مطابق رواں سال 2015ء کے ابتدائی 2 ماہ کے دوران ضلع بھر سے خودکشی کے 3 درجن سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے ہیں اور اب تک 20 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن میں زیادہ تر تعداد خواتین کی بتائی جاتی ہے اور اکثر واقعات بالوں میں لگائے جانے والے کالے پتھر کو پیس کر کھانے سے ہوئے ہیں جو کہ دیہی سطح پر آسانی سے دستیاب ہوتا ہے۔ نجی کلینکوں میں خودکشی کے رپورٹ ہونے والے واقعات علیحدہ ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن