• news

خواتین کی شرکت کے بغیر ترقی ممکن نہیں، دوبارہ اقتدار میں آ کر پہلے سے زیادہ حقوق دلائیں گے: مشرف

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ کوئی بھی معاشرہ خواتین کی شرکت کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا، خواتین ملکی آبادی کا بڑا حصہ ہیں۔ اپنے دور حکومت میں خواتین کو پارلیمنٹ سمیت ہر سطح پر نمائندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے علاوہ سرکاری سطح پر نوکریوں کیلئے کوٹہ مختص کیا۔ معاشرے میں خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کیے۔ اقتدار میں دوبارہ آ کر پہلے سے زیادہ حقوق دلائیں گے۔ وہ گذشتہ روز خواتین کے عالمی دن کے موقع پر آل پاکستان مسلم لیگ خواتین ونگ کی طرف سے منعقدہ تقریب سے ٹیلیفونک خطاب کر رہے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن