• news

کیا گجرات کی طرح باقی ریاستوں میں گائے ذبح کرنے پر پابندی لگ سکتی ہے

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) بھارتی وزیراعظم کے دفتر نے وزارت قانون کو خط لکھ کر استفسار کیا ہے کہ کیا بھارتی ریاست گجرات کی طرح باقی ریاستوں میں بھی گائے ذبح کرنے پر پابندی لگانے کا قانون بنایا جا سکتا ہے۔  خط میں بھارتی وزارت قانون سے پوچھا گیا ہے کہ چند ریاستوں نے گائے ذبح کرنے پر پابندی لگا رکھی ہے کیا دوسری ریاستوں کو بھی خط لکھا جا سکتا ہے کہ وہ گائے ذبح کرنے پر پابندی لگا دیں۔

ای پیپر-دی نیشن