• news

ناروا سلوک نہ کرنے کی یقین دہانی پاکستان اور بنگلہ دیش میں فضائی سروس بحال

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان فضائی رابطہ بحال ہوگیا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کی پرواز کراچی سے ڈھاکہ کے لئے روانہ ہوئی۔ بنگلہ دیش میں پی آئی اے کے ساتھ ناروا سلوک اور ملازمین کو ہراساں کرنے پر پرواز بند کی گئی تھیں۔ بنگلہ دیش کے لئے پی آئی اے 15 روز کے لئے پروازیں بند کی تھیں۔ بنگلہ دیش حکام کی یقین دہانی کے بعد ڈھاکہ کے لئے پروازیں شروع کی گئی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن