• news

زرداری سے ملاقات، نومنتخب سینیٹر یوسف بادینی پیپلز پارٹی میں شامل پی پی کے سینٹ میں ممبران 28 ہوگئے

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان سے نومنتخب آزاد سینیٹر یوسف بادینی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔ قبل ازیں انہوں نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرپرسن زرداری سے ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یوسف بادینی کی پیپلز پارٹی میں شمولیت سے پی پی کے ارکان سینٹ کی تعداد 28 ہوگئی۔

ای پیپر-دی نیشن