• news

21 ویں ترمیم، فوجی عدالتوں پر فیصلے تک پھانسیاں روکدی جائیں، سپریم کورٹ میں درخواست

لاہور (نوائے وقت نیوز) ملک میں پھانسی کی سزا پر عملدرآمد کو رکوانے کے لئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کی گئی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ 21 ویں آئینی ترمیم اور ملٹری کورٹس کے خلاف سپریم کورٹ میں معاملہ زیر التو ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے تک ملک میں پھانسیاں دینے کا عمل روکا جائے۔ وزارت داخلہ اور دیگر حکومتی عہدیداروں کو بھی اس معاملے پر بیان بازی سے روکا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن