کبڈی ورلڈکپ اور ہاکی چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں کرائیں گے : ڈی جی سپورٹس
لاہور ( نمائندہ سپورٹس)ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عثمان انور نے کہا کہ ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا بانی پاکستان ہے اور ہمارا عزم ہے کہ ہاکی چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں کرائیں، کبڈی ورلڈ کپ 2015ء پاکستان میں کرانے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو درخواست کی بڑے ایونٹس کے انعقادسے پاکستان میں سپورٹس کے نئے دور کا آغاز ہوگا،۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب نیشنل سپورٹس فیسٹیول کی تقسیم انعامات کی تقریب سے پنجاب سٹیڈیم میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ہاکی کی مردوں کی ٹیم کو ٹرافی، سرٹیفکیٹ، میڈلز ، ڈیڑھ لاکھ روپے جبکہ رنر اپ خیبر پختونخوا کی ٹیم کو ایک لاکھ روپے جبکہ خواتین کی پنجاب کی ہاکی ٹیم کوڈیڑھ لاکھ روپے جبکہ رنر اپ خیبر پختونخوا کی ٹیم کو ایک لاکھ روپے دیئے گئے۔ پنجاب کی فٹ بال ٹیم کو ڈیڑھ لاکھ روپے جبکہ رنر اپ خیبر پختونخوا کی ٹیم کو ایک لاکھ روپے دیئے گئے۔ اتھلیٹکس مردوں کے مقابلوں میں پنجاب کی فاتح ٹیم کو ڈیڑھ لاکھ جبکہ رنر اپ کے پی کے کوایک لاکھ روپے،اتھلیٹکس خواتین کے مقابلوں میں پنجاب کی فاتح ٹیم کو ڈیڑھ لاکھ جبکہ رنر اپ سندھ کوایک لاکھ روپے ، کبڈی مقابلے میں پاکستان وائٹ کو دو لاکھ روپے جبکہ رنر اپ پاکستان گرین کو ایک لاکھ روپے، خواتین کے کبڈی مقابلے میں پاکستان گرین کو60ہزار روپے جبکہ رنر اپ پاکستان وائٹ کو 40ہزار روپے،رسہ کشی کے مقابلے میں فاتح ٹیم پاکستان گرین کو60ہزار روپے جبکہ رنر اپ پاکستان وائٹ کو 40ہزار روپے دیئے گئے۔ریسلنگ میں پنجاب کی فاتح ٹیم کو ڈیڑ ھ لاکھ روپے اور رنراپ کے پی کے کو ایک لاکھ روپے،سرٹیفکیٹ اور میڈلز دیئے گئے۔