ایف آئی اے نے سابق چیف ایگزیکٹو پیسکو پرویز شاہ کے ملک بھر میں 109 بینک اکائونٹس کا سراغ لگالیا
پشاور(نوائے وقت رپورٹ) پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے زیرحراست سابق چیف ایگزیکٹو پرویز اختر شاہ کے کیس کی تحقیقات میں اہم موڑ آیا ہے۔ ایف آئی اے نے ملزم کے ملک بھر میں پھیلے بینک اکائونٹس کا کھوج لگالیا۔ پرویز اختر شاہ، انکی اہلیہ ، دوبیٹوں اور بیٹی کے نام پر ملک بھر میں 109 بینک اکائونٹس ہیں۔ پرویز اختر شاہ کو 13 جنوری کو ایک کروڑ 30 لاکھ روپے کی کرپشن کے الزامات پر گرفتار کیا گیا تھا۔