• news

کراچی میں انکم ٹیکس کی عمارت، کوئٹہ کے گودام میں آتشزدگی جانی نقصان نہیں ہوا

کراچی(آن لائن) کراچی سیکرٹریٹ کے قریب انکم ٹیکس کی بلڈنگ  اور کوئٹہ میں ایک فیکٹری  کے گودام میں اچانک آگ لگ گئی فائر بریگیڈ نے بروقت کارروائی کر کے آگ پر قابو پا لیا دونوں حادثات  میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کے روز کراچی سیکرٹریٹ کے قریب انکم ٹیکس آفس کی عمارت میں 8ویں  منزل کی کینٹین میں اچانک آگ لگ گئی تاہم فائر بریگیڈ کی بروقت کارروائی سے آگ پر  قابو پا لیا گیا جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور تمام دفتری ریکارڈ بھی آگ سے محفوط رہا۔ چیف کمشنر لینڈ ریونیو حافظ محمد علی کے مطابق آگ عمارت کی آٹھویں منزل میں  لگی  تاہم فائر بریگیڈ نے بروقت کارروائی کر کے آگ پر قابو پا لیا جس سے تمام ریکارڈ محفوظ رہا اور کوئی جانی نقصان بھی نہیں ہوا چیف کمشنر کا کہنا تھا کہ تاحال آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ دریں اثناکوئٹہ کے علاقے سرکی روڈ پر پلاسٹک اور ایلومینیم کے پائپ اور فائبر کی پانی کی ٹینکیاں بنانے والی فیکٹری کے گودام میں آگ لگ  گئی۔ فوری طور آگ پر قابو پانے کے لئے چار فائربریگیڈ طلب کی گئیں۔کافی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیاگیا۔آتشزدگی کے باعث گودام میں رکھے پلاسٹک اور ایلومینیم کے پائپ اور فائبر کی پانی کی ٹینکیاں فائبر کیپانی ٹینک، پائپوں اور دیگر سامان کو شدید نقصان پہنچا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ گودام میں رکھے کیمیکل  کے باعث لگی۔

ای پیپر-دی نیشن