گوجرانوالہ: ڈکیتی کے ملزم نے حوالات میں تیز دھار آلے سے وار کر کے خود کو زخمی کرلیا
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث ملزم نے تھانہ پیپلز کالونی کی حوالات میں تیز دھار آلے سے وار کر کے خود کو زخمی کر لیا۔ پو لیس نے ملزم کو شدید زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا۔ رشید کالونی کے عمران کو تھانہ پیپلز کالونی پولیس نے ڈکیتی کے مقدمہ میں جیل سے ریمانڈ پر تھانے منتقل کیا جہاں پر ملزم نے تھانے کی حوالات میں پولیس تشدد سے دلبرداشتہ ہو کر اپنی کلائی اور گردن کو تیز دھار آلہ سے کاٹ کر خودکشی کی کوشش کی۔ واقعہ کا علم ہونے پر پولیس اہلکاروں نے عمران کو زخمی حالت میں طبی امداد کی فراہمی کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا ہے۔