پاکستان کے پاس بھارت کے مقابلے میں زیادہ جوہری ہتھیار ہیں: امریکی ادارہ
واشنگٹن(آن لائن) امریکی تحقیقاتی ادارے نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس بھارت سے کئی گنا زیادہ ہتھیار ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی تحقیقاتی ادارے انٹرا ایکٹو انفوگرافک کی جانب سے جوہری ہتھیاروں بارے شائع کی جانے والی نئی کتاب میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے پاس بھارت کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ جوہری ہتھیار ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اور روس کے پاس پانچ پانچ ہزار جوہری ہتھیار موجود ہیں۔ رپورٹ کے مطابق فرانس کے پاس 300‘ چین کے پاس 250‘ برطانیہ کے پاس 225 اور اسرائیل کے پاس 80 جوہری ہتھیار ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے پاس جوہری ہتھیاروں کی تعداد بھارت سے دس گنا زیادہ ہے۔