• news

انسانی حقوق کی علمبردار گلالئی اسماعیل کو دولت مشترکہ کے یوتھ ایوارڈ سے نواز دیا گیا

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) انسانی حقوق کی علمبردار گلالئی اسماعیل کو دولت مشترکہ کے یوتھ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق گلالئی کا تعلق خیبر پی کے سے ہے۔ گلالئی اسماعیل کو یہ ایوارڈ خواتین میں حقوق کا شعور پھیلانے پر دیا گیا۔ گلالئی اسماعیل کو دولت مشترکہ کے مختلف ملکوں کے 16 غیرمعمولی افراد میں سے چنا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن