• news

چیئرمین مجلس قائمہ برائے سینٹ کا سیکٹر آئی ایٹ میں سڑکوں کی حالت زار کا معائنہ‘سی ڈی اے کو مرمت کی ہدایت

اسلام آباد ( وقائع نگار) چیئرمین مجلس قائمہ برائے سینٹ سینیٹر  طلحہ محمود نے سیکٹرا ٓئی ایٹ میں سڑکوں کی حالت زار کامعائنہ کیا اور سی ڈی اے کے ڈائریکٹر روڈز پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سڑکوں کی مرمت کی ہدایت کی ہے۔ سینیٹرطلحہ محمود نے اچانک آئی ایٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سی ڈی اے کے ڈائریکٹر روڈ ایاز خان بھی موجود تھے چیئرمین کمیٹی کے استفسار پر سی ڈی اے کے ڈائریکٹر روڈ کو ئی تسلی بخش جواب نہ دے سکے اور جواز پیش کیا کہ بارشوں اور میٹرو منصوبے کے باعث سیکٹر آئی ایٹ کی سڑکوں کی مرمت نہیں کی جاسکی ۔

ای پیپر-دی نیشن