• news

ٹھٹھہ:ٹریفک حادثے میں فشر فوک فورم کی رہنما جاں بحق‘شوہر سمیت3 افراد زخمی

ٹھٹھہ/ سجاول/ سانگھڑ(بیورو رپورٹ‘نامہ نگار) سجاول بدین روڈ پر ایک حادثے میں فشر فوک کے چیئرمین  سید محمد علی شاہ کی اہلیہ طاہرہ علی شاہ جاں بحق ہوگئی  جبکہ سید محمد علی شاہ فشر فوک کی لیڈیز ونگ کی رہنما ذلیخا اور ڈرائیور غلام حسین شدید زخمی ہوگئے۔ سید محمد علی شاہ ایک پروگرام میں شرکت کیلئے بدین جارہے تھے کہ راستہ میں بڈھو ٹالپر اسٹاپ کے قریب سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے انکی کار ڈرائیور کے کنٹرول سے نکل کر الٹ گئی نتیجہ میں سید محمد علی شاہ کی اہلیہ طاہرہ شاہ موقع پر ہی چل بسی جبکہ سید محمد علی شاہ فشر فوک کی خاتون رہنما ذلیخا اور ڈرائیور غلام حسین شدید زخمی ہوگئے۔

ای پیپر-دی نیشن