• news

100 سے زائد آستانوں کے علماء ومشائخ کی 22 مارچ کو مکین گنبد خضرا کانفرنس میں شرکت کی یقین دہانی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب بھر میں 100سے زائد آستانوں اور سینکڑوں علماء و مشائخ نے 22مارچ کو مینارپاکستان کی تاریخی جلسہ گاہ میں منعقد کی جانیوالی ’’مکینِ گنبد خضراء ملین کانفرنس‘‘ میں بھرپور شرکت کی۔ تحریک صراطِ مستقیم کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کو یقین دہانی کروائی ہے۔ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے تین روزہ دورے سے واپسی پر گذشتہ روز لاہور میں صحافیوں کو بتایا۔ دورہ کے موقع پر 100سے زائد آستانوں کے سجادگان اور سینکڑوں علماء نے انہیں یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ 22مارچ کی ’’مکینِ گنبد خضراء ملین کانفرنس‘‘ میں بھرپور شرکت کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن