پی ٹی آئی کے رہنما، انکی اہلیہ اور بیٹے پر مقدمہ
لاہور (نامہ نگار) تھانہ جوہر ٹاؤن میں پی ٹی آئی کے رہنما جمشید اقبال، ان کی بیوی اور بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ جوہر ٹاؤن کے علاقے میں رہائش پذیر شہری مبشر اقبال کی درخواست پر پولیس نے پی ٹی آئی کے رہنما جمشید اقبال، ان کی بیوی نسیم اور بیٹے احمد جمشید کے خلاف مقدمہ درج کر لیاگیا ہے۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ احمد جمشید اس کے والد جمشید اقبال اور اس کی والدہ نسیم نے میرے گھر میں گھس کر مجھے اور میری بوڑھی والدہ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔ درخواست گزار نے احمد جمشید پر ذاتی قسم کے الزامات بھی لگائے۔