حکومت ہر شعبے میں ناکامی کا شکار ہے: چودھری جاوید مسعود
رائے ونڈ (نامہ نگار) تحریک انصاف کے رہنما چودھری جاوید مسعود نے کہا کہ حکومت ہر شعبے میں ناکامی کا شکار ہے، عوام حکومتی پالیسیاں مسترد کر چکے ہیں۔ تحریک انصاف کے اقتدار میں آنے پر ہی عوام کو انصاف میسر آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے سینٹ الیکشن میں جیتنے کیلئے مک مکا کی پالیسی اپنائی اور ترقیاتی فنڈز کو سیاسی رشوت کے لئے استعمال کیا۔