12 مارچ کو ہونیوالے ’’ حفاظت دین سیمینار ‘‘ کی تیاریاں مکمل
لاہور (خصوصی نامہ نگار)12مارچ کو ہو نیوالے حفاظت دین سیمینار کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیںاور سیمینار کیلئے 10انتظامی کمیٹیاں قائم کر دی گئی ہیں۔عبد العزیز خان نیاز ی کو ناظم سیمینار مقرر کیا گیا ہے۔ اہل سنت جماعتوں کے قائدین اور مذہبی رہنما شرکت کریں گے۔ صدارت جماعت اہل سنت کے ناظم اعلی علامہ سید ریاض حسین شاہ کریں گے جبکہ مقررین میں صاحبزادہ حامد رضا ، سید حامد سعید کاظمی ،ڈاکٹر راغب حسین نعیمی ،مولانا اقبال چشتی ،جسٹس ریٹائرڈ خواجہ شریف ، ڈاکٹر اجمل نیازی،علامہ احمد قصوری و دیگر شامل ہیں۔