• news

شادی کی فضول رسمیں اور جہیز طلب کرنا اسلامی تعلیمات کے منافی ہے: طاہر اشرفی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جہیز اور شادی بیاہ کی تقریبات میں لڑکی کے خاندان پر مسلط کی جانے والی فضول رسموں اور بچیوں کو اسلام کے نام پر تعلیم سے محروم کرنے کے خلاف قانون سازی کے لیے اسلامی نظریہ کونسل میں قراردادیں پیش کر دی ہے۔ یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے مختلف کالجز اور یونیورسٹیوں کی طالبات اور معلمات کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ بچیوں کو تعلیم سے محروم کرنا اور شادی کے لیے فضول رسمیں و جہیز طلب کرنا اسلامی تعلیمات کے خلاف عمل ہے۔ شریعت اسلامیہ نے خواتین کو مردوں سے زیادہ حقوق دیئے ہیں ۔ اسلام میں چار شادیوں کا معاملہ انصاف کے ساتھ مبنی ہے ۔ وہ لوگ جو ایک سے زیادہ شادیاں کر کے اپنی پہلی بیویوں اور بچوں کے حقوق کا خیال نہیں کرتے ایسے لوگوں کو سزا ملنی چاہیے۔

ای پیپر-دی نیشن